اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حلب کے شیعہ نشین علاقے ’’الزھرا‘‘ پر دھشتگردوں نے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں دو شیعہ شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے حلب کے شمال میں واقع شیعہ نشین شہر الزھرا کو آج پورا دن اپنے حملات کا نشانہ بنائے رکھا اور مسلسل گولہ باری کی جبکہ گزشتہ روز بھی اس علاقے پر دھشتگردوں نے ماٹر گولوں سے حملہ کیا تھا۔واضح رہے کہ حلب کے شمال میں واقع دو شیعہ نشین علاقے نبل اور الزھرا کئی مہینوں سے دھشتگردوں کے محاصرے میں ہیں اور تکفیری دھشتگرد متعدد بار ان علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 اگست 2013 - 19:30
News ID: 455568
شام کے شہر حلب کے شیعہ نشین علاقے ’’الزھرا‘‘ پر دھشتگردوں نے گولہ باری کر کے دو افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔